Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : शम्सुर रहमान फ़ारूक़ी

संस्करण संख्या : 001

प्रकाशक : डायरेक्टर क़ौमी कौंसिल बरा-ए-फ़रोग़-ए-उर्दू ज़बान, नई दिल्ली

प्रकाशन वर्ष : 2005

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शोध एवं समीक्षा

उप श्रेणियां : आलोचना

पृष्ठ : 511

ISBN संख्यांक / ISSN संख्यांक : 81-7587-090-7

सहयोगी : शम्सुर रहमान फ़ारूक़ी

शेर, ग़ैर शेर और नस्र
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

فاروقی صاحب کی زیر نظر تنقیدی کتاب "شعر غیر شعر اور نثر" 1973ء میں شائع ہوئی۔ یہ فاروقی کے نہایت اہم مضامین کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب شمس الرحمن فاروقی کی نظریہ سازی کی پہلی اور عمدہ کتاب ہے۔ اسی عنوان سے کتاب میں پہلا مضمون بھی شامل ہے جو تقریبا ایک سو سترہ صفحے پر محیط ہے۔ اگر اس مضمون کو الگ سے شائع کیا جائے توعنوانِ مذکورہ سے نظری تنقید کی ایک مبسوط کتاب بن سکتی ہے۔ اس مضمون میں فاروقی صاحب کا وہ تنقیدی نظریہ پوری طرح نمایاں ہے جو نظم و نثر کی تعریف و تفریق، اس کے مواد و موضوعات، اور اس کی ہئیت و اظہاریت کا بھر پور اقداری تعین کرتا ہے۔ اور جو کلی طور پر استدلالی تجزیے پر استوار ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں غالب پر چار مضامین ہیں غالب اور جدید ذہن اردو شاعری پر غالب کا اثر غالب کی مشکل پسندی اور غالب کی ایک غزل کا تجزیہ۔ دو مضامین افسانے کی حمایت میں ہیں۔ اسی طرح کچھ اور بھی مضامین شامل ہیں جو جدید تر مباحث کے حامل ہیں۔ ان کی ہر تحریر کچھ پرانی لکیروں کو کاٹتی ہے اور کچھ نئی لکیریں کھینچتی ہے۔ آپ ان سے اختلاف یا اتفاق کرسکتے ہیں لیکن ان کے پیچھے موجود ایک گہری فکر کے تسلسل اور سخت تنقیدی ریاضت کو تسلیم کرنا ہی پڑتا ہے۔ فاروقی کے یہاں تنقید باضابطہ اپنے ایک علمی ڈسپلن کے ساتھ آئی ہے۔ ان کی تحریروں کا خاص منطقی، وضاحتی اور استدلالی انداز اردو تنقید کی پوری روایت میں ہمیں چونکاتا ضرور ہے۔ یہ کریڈٹ بھی فاروقی کو ہی جاتا ہے کہ اردو تنقید میں بہت سے نئے نظریاتی مباحث کا آغاز ان کی تحریروں سے ہوا ہے۔ شاعری، شعر فہمی، شعر اور نثر کے مابین فرق، افسانہ، اس کی فنی تشکیل اوراس کی قرآت کے مسائل کے سیاق میں جو بنیادی سوالات ان کی تحریرں نے قائم کئے ہیں وہ آج بھی اردو تنقید کا حوالہ ہیں۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए