aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’سکھ مت‘ ایک قابل مطالعہ کتاب ہے۔ یہ ضروری ہے کہ سماج اور سیاست کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے والی جو بھی کڑیاں ہوسکتی ہیں ان میں مذہب کا بہت ہی اہم رول ہے۔ سیاست سے قوم کی تعمیر وتشکیل ہوتی ہے لیکن اگر یہ سازش سے منسوب ہوجائے تو زندگی کے لئے عتاب بن جاتی ہے جبکہ مذہب انسانوں کو اعتدال کی جانب رہنمائی کرتا ہے۔ مذاہب کے مطالعے میں اتنا تو مشترک نظر آتا ہے کہ وہ انسان کو معصوم اور بے ضرر بنا دیتا ہے مگر سیاست انسان کو چالاک اور شاطر مزاجی کی راہ دکھاتی ہے۔ مصنف کا اس کتاب میں اشارہ کرنا کہ سکھ آخر سکھ نہ رہ کر سنگھ کیوں ہوئے، ظاہر ہے اس میں سیاست کی کارفرمائی جھلکتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets