aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "سلسلہ روز و شب" مشرف عالم ذوقی کے مضامین کا مجموعہ ہے، جس میں ناول نگاری کے زوال اور اس کے اسباب پر روشنی ڈالی گئی ہے، مختلف ناول نگاروں اور ناولوں کے فن کا تجزیہ و تعارف بھی کرایا گیا ہے، جس میں 'پلیتہ'، 'گرتی دیواریں'، 'میا' جیسے ناولوں کا تجزیہ شامل ہے، اس کے علاوہ ذوقی کے مکالمے شامل ہیں، جن سے ناول کا فن اور عہد حاضر کی ادبی صورت حال روشن ہوتی ہے، اس کے علاوہ کچھ عمومی مضامین ہیں جن میں مختلف ادبی موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے، اکیسوی صدی کی تنقید، شاعری، ڈراما اور نثری شاعری کی صورت حال پر روشنی ڈالی گئی ہے، عہد حاضر میں تخلیقی تجربوں کی عکاسی کی گئی ہے، ٹیگور کے فن پر گفتگو کی گئی ہے، اس کے علاوہ اور بھی ادبی و صحافتی موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جیسے الکٹرانک میڈیا کا متبادل کیا ہوسکتا ہے، اس سلسلے میں اہم گفتگو کی گئی ہے، کتاب کا مطالعہ ناول کی صورت حال، ذوقی کی علمیت، نثری خوبیوں اور عہد حاضر کی ادبی وسماجی صورت حال سے بخوبی واقف کراتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets