aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب یہ پیغام دے رہی ہے کہ سر سید کی شخصیت میں آدم گری اور تعمیر ملت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ ان کے عزم راسخ ، مخلصانہ نیت اور جہد مسلسل نے فکری، علمی، سماجی ، مذہبی، سیاسی اور ادبی تاریخ کے متنوع کام کو ایک تحریک کی شکل میں جمع کردیا۔ ان کے افکار کی معنویت ہر دور میں محسوس کی گئی ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جب سرسید کے نام سے جڑا پیغام آتا ہے تو اس سے خود کو مربوط کردینے کے لئے دل مچلنے لگتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں سرسید پر جتنے بھی مقالات شامل کیے گئے ہیں، انہیں کب کہاں اور کس نے پڑھا ، وہ عنوان کے ساتھ لکھ دیا گیا ہے۔ اس سے مضامین کی اسنادی قدریں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ یہ تمام مقالات سرسید کے اہم فکری پہلووں کو سمیٹے ہو ئے ہیں۔ لہٰذا اس کی قرائت قاری کو ماہر سرسید بنا سکتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets