aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر سید تنویر نقوی کے گیتوں کا پہلا مجموعہ " سنہرے سپنے" ہے۔یہ گیت شا عرکے دل کی پکا رہیں، یعنی ایک حساس دل کی آواز حساس لہجہ میں موثر اور دلچسپ ہیں۔ان گیتوں میں زندگی اور فطرت کے متنوع رنگ نمایاں ہیں۔ان گیتوں میں محبوب سے جدائی کا درد،پائل کی جھنکار،ساون کی رم جھم،خزاں کے اداس رنگ وغیرہ ہر موضوع کو مترنم آواز میں ڈھالا گیا ہے۔ان گیتوں میں شاعر کی بلند تخئیلی اور فطری پن صاف جھلکتا ہے۔پنچھی،سکھی سے،تجھ بن،رام کہانی،پرارتھنا،برہن کا گیت،شکایت وغیرہ گیت اپنے اسلو ب اور شاعرانہ پیرائیہ میں قارئین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets