aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب کل پچیس ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب میں کچھ محیر العقول خواب اور اس کی تعبیر بتائی گئی ہے ۔ صاحب کتاب تاریخ اسلام کے مشہور تعبیر بتانے والے ولی اللہ کی عربی زبان میں کتاب " تعبیر الرویا " کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کے ہر صفحہ پر متن کے سامنے اردو ترجمہ دے کر مشمولات کو سمجھنا آسان بنا دیا گیا ہے۔ خواب کی تعبیرکے کچھ اصول و ضوابط ہیں ،ان اصولوں کی روشنی میں خواب کی تعبیر کا اصل مطلب سامنے آتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں انہی اصول و ضوابط کو بتایا گیا ہے۔ نیز یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کب ،کس وقت اور کیا دیکھنے کی تعبیر خوش آئند اور خوش بختی کی علامت ہوتی ہے ۔ کون سے خواب بظاہر خوش کن مگر تعبیراً مصیبتوں کو دعوت دینے والا اور کس طرح کے خواب بظاہر پریشان کن مگر اس کا مطلب نیک بختی پر منتج ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی اپنے خواب میں اللہ کو دیکھ لے تو اس کا مطلب کیا ہوتا ہے ۔ ایسے ہی نادر پیچیدہ خوابوں کی تعبیر کو اس کتاب میں بتایا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets