aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
لوگ مینا کماری کو ایک پر کشش فلمی اداکارہ کی حیثیت سے جانتے ہیں، لیکن وہ ایک اچھی شاعرہ بھی تھیں۔ مینا کماری کی شاعری درد اور یاسیت کی چادر میں لپٹی ہوئی ہے۔ مینا کماری کی ذاتی زندگی بھی کسی داستانِ الم سے کم نہ تھی۔ ان کے اشعار سے اُداسیوں کی مہک آتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بعض تجربات کو بڑے لطیف پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ان کی وصیت کے مطابق ان کا شعری مجموعہ گلزار کے حوالے کیا گیا جنہوں نے ان کی آخری خواہش کے مطابق چھاپ کر "تنہا چاند” کے نام سے شائع کر دیا۔ مینا کماری نے واقعی تنہا چاند کے مانند زندگی گزاری،کرنیں بکھیرتی رہیں اور خود تنہا چاند کی طرح جلتی رہیں۔ زیر نظر کتاب کے دوسرے ہی صفحہ پر اس مجموعہ کے بارے میں چند سطریں کچھ اس طرح کی ہیں "خون دل سے لکھی ہوئی نظمیں، آہوں اور سسکیوں سے ترتیب دی ہوئی غزلیں،کاجل بھرے آنسوؤں کی روشنائی سے بنی ہوئی تصویروں کے ساتھ شائع کی گئی ہیں۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets