aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر وزیر آغا ان نقادوں میں سے ہیں جنھوں نے عام روش سے ہٹ کر اپنی تنقید کا راستہ نکالا ۔تہذیب اور کلچر کے علاوہ نفسیات اور دیو مالا وہ اہم زاویے ہیں جن سے انھوں نے اردو ادب کو دیکھا اور پرکھا۔انھوں نے سماج کے تعلق سے بھی ادب کا مطالعہ کیا ہے ، مذہبیات اور انتھرو پولوجی سے بھی مدد لی ہے۔ "تنقید اور احتساب" ڈاکٹر وزیر آغاز کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے پندرہ سال کے عرصے میں لکھے تھے ،در اصل اس کتاب میں انھوں نے اپنے منتخب مضامین کو شامل کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets