aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابو محمد سحر اردو ادب میں صاحبانِ علم میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اردو ادب میں انہیں کئی اسکالر اور ناقدین نے حوالے کے طور پر استعمال کیا ہے،اس سے ان کی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ زیر نظر کتاب ان کے کچھ ایسے مضامین کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہے ہیں لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اب تک غیر مطبوعہ تھےمثلاً تنقید اور اصول تنقید، اقبال کے قومی تصورات اور عقیدہ پرستی اور میر کی قصیدہ نگاری۔ کچھ مضامین کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اکابرین کی زندگی میں ہی شائع ہو کر ان کی نظروں سے گزرے۔ کتاب میں کچھ قابل ذکر مضامین اس طرح ہیں، ’غبار خاطر کا تنقیدی مطالعہ، غالب اور فلسفہ، ناسخ معتقد میر، حالی بحیثیت قصیدہ گو، دبستان لکھنوٴ کا تاریخی پس منظر اور تعیش پسندی۔‘ وغیرہ
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets