aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تنقیدی مباحث " شارب ردولوی کی بارہویں تصنیف ہے ، یہ کتاب ان کے تنقیدی مضامین کا دوسر امجموعہ ہے ، اس کتاب میں شامل 18 مضامین مختلف تنقیدی موضوعات پر مشتمل ہیں ، ، مصنف نے یہ مضامین ہند و بیرون ہند میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ادبی سیمیناروں میں پیش کئے تھے ،زیر نظر کتاب میں نو تنقید، سید سلیمان ندوی ، کی تنقید نگاری ، حالی اور تنقید، فراق کی تنقید نگاری ،جدید غزل میں علامت نگاری، اقبال اور اردو کی علی شعری روایات، فیض کی شاعری کی جہتیں ،حسرت کی شاعری میں حسی تلازمے،کیفی اعظمی کا شعری سفر،جگر ایک نغمہ فراموش،اردوڈراما ماضی، حال ،مستقبل،خواجہ حسن نظامی ، ایک صاھب طرز انشاء پرداز اور مولانا آزاد کا نثری اسلوب وغیرہ جیسے مضامین شامل ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets