aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تقسیم ہند نے فسادات کی شکل میں جودکھ جھیلا ہے اس کی تاریخ کبھی نہیں بھولی جائے گی۔ مؤرخین نے تاریخی اعتبارسے اپنی کتابیں مر تب کیں لیکن سماج کا مطالعہ کرنے والے ادیب وشاعر نے اس کے کرب کو جس طریقے سے لفظوں میں بیان کیا ہے اس کا زیادہ ذخیر ہ اردو ادب میں ملتا ہے ۔ منٹو ، کر شن چندر ، بیدی ، احمد ندیم قاسمی وغیر نے کئی ایسے لازوال افسانے لکھے جو تقسیم کے افسانوں کی چھا پ کے طو پر مشہور ہوئے ۔ یہ کتاب پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں پانچ ابواب ہیں ۔ دوسرے، تیسرے اور چو تھے باب میں انہو ں نے فسادات ، ہجرت اور شکست و ریخت کے موضوع پر لکھے گئے افسانوں کا تجزیاتی اور تنقیدی مطالعہ پیش کیا ہے ۔ اس کتاب میں ریسرچ اسکالروں کے لیے بہت کچھ ہے اگر چہ ان مضامین پر اب تک تنقیدی اور تجزیاتی مضامین لکھے جاتے رہے ہیں تاہم مصنف کی نظر وجوہات پر رہی ہے جو کتاب کو اہم بناتی ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets