aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ترقی پسند ادب" عزیز احمد کی تنقیدی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ترقی پسند ادب کا گہرائی و گیرائی سے جائزہ لیا ہے۔ اس میں بے لاگ تبصرے بھی ہیں، حقائق بھی ہیں اور ادب کی پرکھ بھی۔ یہ کتاب اردو تنقید کی کتابوں میں ایک اہم اضافہ ہے اور اس کتب کو ترقی پسند تحریک کی تنقیدی تاریخ کا درجہ حاصل ہے۔ اس کتاب میں جو غیر جانبداری برتی گئی وہ بے حد قابل تحسین ہے۔ انہوں نے پریم چند سے لے کر بیدی بلکہ عصمت چغتائی وغیرہ کے افسانوں کے موضوعات اور کرداروں کے حوالے سے گفتگو کی ہے، نیز ترقی پسند شاعری، ڈرامہ ناول اور ترقی پسند ظرافت جیسے مضامین کتاب میں شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets