aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رام بابو سکسینہ نے اردو زبان و ادب کی اصلیت،افادیت اور اہمیت و تشہیر کیلئے جو تحقیق کی ہے۔ وہ برصغیر کے طول و عرض میں سند کی حیثیت رکھتاہے۔ رام بابو سکسینہ کی یہ کتاب ایک ضخیم کتاب ہے جس میں اردو کے مختلف ادوار کا بڑی تفصیل سے ترتیب وار ذکر کیا ہے،رام بابو سکسینہ نے اس کتاب میں اردو زبان کی تاریخ کا جامع خاکہ پیش کیا ہے، نیز شعرا اور ادبا کے سوانحی حالات اور ان کے کلام اور تصانیف کا تنقیدی جائزہ بھی لیا ہے،اس کتاب میں صرف تاریخ ہی نہیں بیان کی گئی ہے بلکہ اس زمانے کی وہ خصوصیات بیان کی گئیں ہیں جن کا اثر اس زمانے کے تخلیق کاروں پر رہا،رام بابو سکسینہ کی اس کتاب نےبہت شہرت حاصل کی،ساتھ ہی ساتھ اس کتاب کی وجہ سے اردوادب میں رام بابوسکسینہ نے بھی اہم مقام حاصل کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets