aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب کی اب تک کئی تاریخیں لکھی گئیں لیکن ہر ایک اپنے عہد تک مکمل احاطہ نہیں کرتی ہیں۔ مختصر تاریخ لکھنے والوں نے بیسوی صدی کے نصف دہائی تک کا ہی احاطہ کیا اور مفصل لکھنے والے اکیسویں صدی تک پہنچ نہیں سکے ۔ لیکن وہاب اشر فی نے یہ کارنامہ انجام دے دیا انہوں نے اپنی اس کتاب میں بیسویں صدی کو مکمل طور پر سمیٹ لیا ہے اور ان لوگوں کوبھی شامل کیا ہے جو نوجوانی کے عہد میں تھے اور شاعری ونثر میں ابتدائی قدم رکھ رہے تھے لیکن ان کے ذکر کرنے کے بعد اب وہ اردو ادب میں کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں ۔ یہ دوسری جلدہے جس میں انیسوی صدی کے اواخر میں اردو فکشن کا جائزہ پیش کرتے ہوئے، بیسویں صدی، حلقہ ارباب ذوق، ترقی پسند اور اس کے کچھ بعد تک کے شعرو ادب، تحقیق و تنقید کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets