aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب علم سیاسیات پر ایک اہم کتاب ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ آج بھی ہندستان کی کئی مؤقر جامعات میں داخل نصاب ہے۔ اس کے مشمولات میں شامل موضوعات دور حاضر میں انتہائی کار آمد ہے جس میں مصنف نے شہری ریاستیں اور اس کے آغاز و ارتقا، قدیم دور کی عالم گیر ریاستوں مثلاً روم، یونان، قومی ریاست، مذہب اور سیاسیات، دستوری حکومت، قومی ریاست پر سیر گفتگو کی ہے۔ اس کے ساتھ اس میدان میں اپنا علمی تعاون دینے والے مغربی فلسفی و دانشوران جیسے کہ اسپائی نوزا، پوفن ڈروف، اور موں تس کیو، برک، کانٹ، نطشے، ہیگل، بنتھم، جیمز مل کے خیالات و نظریات پر بھی بھرپور روشنی ڈالی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets