aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "تاریخی مقالات" پروفیسر خلیق احمد نظامی کی ترتیب کردہ کتاب ہے، جس میں ہندی قرون وسطی کے تمدنی حالات، مذہبی افکار اور ادبی رجحانات کے متعلق تحقیقی مقالات شامل ہیں۔ یہ مقالات مختلف اوقات میں تقریبا انیس بیس سالوں کے درمیان مختلف رسالوں میں چھپ چکے تھے، جن کو پروفیسر خلیق احمد نظامی نے یکجا کرکے کتابی شکل میں پیش کیا ہے۔ کتاب میں شامل مقالوں میں رسول اکرم صلعم کے آخری خطبے کے علاوہ سارے کے سارے مضامین ہندی قرون وسطیٰ کے سماجی حالات یا ادبی تحریکات سے متعلق ہیں اور تاریخ کے کسی نہ کسی گوشہ پر روشنی ڈالتے ہیں۔