aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب رضاعلی عابدی کی دوتصانیف"پہلا سفر " اور "ہمارے کتب خانے" پر مشتمل ہے۔جس میں مصنف نے کچھ ترمیم و اضافے کے بعد یکجا کیا ہے۔" پہلا سفر"مصنف کے تیس سال پہلے اور تیس سال بعدکے سفر پر محیط ہے۔"ہمارے کتب خانے" ایک نایاب تصنیف ہے ۔جس میں قدیم اور نایاب کتابوں کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔یہ سلسلہ سب سے پہلے بی بی سی لندن کی اردو سروس نے 1975 میں "کتب خانہ " کے عنوا ن سے نشر کیا تھا۔جس میں برطانیہ میں محفوظ اردو کی قدیم کتابوں کا تعارف پیش کیا گیا تھا۔یہ سلسلہ 140 ہفتوں تک چلا اور سامعین نے اسے بے حد پسند کیا۔اسی سلسلہ کی دوسری کڑی برصغیر کے کتب خانوں میں محفوظ کتابوں کا تعارف تھا۔جسے یہاں کتابی شکل میں یکجا کیا گیا ہے۔یہ دراصل قدیم کتابوں اور دستاویزات کو مٹنے سے بچانے کی ایک اہم کوشش ہے۔جس میں برصغیر کے کئی اہم کتب خانوں میں محفوظ کتابوں جس میں زیادہ تر اردو ،فارسی اور عربی کتابوں اور دستاویزات کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets