aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نوشی گیلانی پاکستان کی شاعرہ ہیں۔ان کا اصل نام نشاط گیلانی ہے۔پیشہ سے ڈاکٹر ہیں۔ان کے کئی شعری مجموعہ منظر عام پر آچکے ہیں۔ بقول محسن نقوی " روہی کی زرخیز کوکھ سے پھوٹنے والی غزلوں میں نوشی نے شہر محبت کی خواب پرست آنکھوں کو پتھرانے سے محفوظ رکھنے کے لیے ان گنت خوشنما منظروں کا رسد فراہم کیا۔"اداس ہونے کے دن نہیں ہیں" اسی شہر محبت کی شاعرہ کا غزلوں اور نظموں پر مبنی دوسرا شعری مجموعہ ہے ۔ان کا کلام محض وقتی نہیں ،بلکہ قدیم و جدید اردو ادب ،عالمی ادب ،تہذیب و ثقافت ، روحانی اور تاریخی مکاتب فکر کاترجمان ہے۔ان کے اشعار میں سوز وگداز اور لہجے میں انفرادیت ہے۔روز مرہ کے احساسات و جذبات ہی ان کی شاعری کاحاصل ہے۔ ان کی بہت سی نظموں کے انگریزی ،ملائی اور یونانی زبانوں میں ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے انگریزی میں بھی شاعری کی ہے۔ان کی شاعری میں محبت اور رومانیت کا عنصر غالب ہے۔ہر تخلیق عشق کی خوشبو سے معطر ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets