aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
وزیر آغا کی کتاب "اردو ادب میں طنز و مزاح" کو 1956 میں پنجاب یونیورسٹی نے ایک اوریجنل تحقیقی کام قرار دیتے ہوئے وزیر آغا کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کی۔اس کتاب میں وزیر آغا نے ہنسی کے مسئلے کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزاح نگاری کے پس منظر کو بیان کیا ، اور ہنسی کا تاریخی و نفسیاتی مطالعہ پیش کیا ہے ، اس کتاب میں طنزو مزاح کے تمام مباحث کو پیش کیا گیا ہے ، طنزیہ و مزاحیہ شاعری کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے اودھ پنچ کا زمانہ ،پھر عبوری دور اور جدید دور کی مزاحیہ شاعری اور ادوار سے بحث کی ہے ، اس کے بعد اردو نثر میں طنزو مزاح کو پیش کرتے ہوئے داستانوں اور اودھ پنچ کا تذکرہ بھی کیا ہے اور کتاب کے آخر میں اردو نثر کے جدید دور کا تفصیلی مطالعہ پیش کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets