aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کسی زبان کی لغت اس زبان کے بولنے والوں کے مزاج و افکار کی آئینہ دار ہوتی ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کے بہترین دماغوں کی برسوں کی مسلسل کوشش کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس لیے کسی بھی زبان کی ثروت مندی اور ترقی کے معیار کا اندازہ اس کے ذخیرہ الفاظ کی وسعت، ہمہ گیری اور تنوع سے لگایا جاتاہے ۔زیر نظر کتاب "اردو لغت" مرکزی اردو بورڈ کے ایماء پر مرزا مقبول بیگ بدخشانی نے مرتب کی ہے۔ اس لغت میں طلباء کی نصابی اور لسانی ضرورتوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ چنانچہ اس لغت میں عربی، فارسی، ترکی، ہندی ، سنسکرت اور اردو وغیرہ کے وہ الفاظ دیے گئے ہیں جو نصاب کا جز ہوتے ہیں، اسی طرح وہ قدیم الفاظ جو کہ کلاسکی نصاب کا حصہ ہیں۔ اسی طرح تاریخ ، جغرافیہ، سائنس ،شہریت ، حفظان صحت اور انگریزی کے وہ الفاظ بھی دیے گئے ہیں جو آئندہ تعلیم کے لیے لسانی بنیاد کو استوار کرتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets