aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اردو مثنوی مطالعہ اور تدریس" ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر صاحبہ نے اردو مثنوی کے حوالے سے ایسا مواد پیش کیا ہے جس سے اردو مثنوی کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے اور طلباء اردو مثنوی میں دل چسپی کا مظاہرہ کریں ،چنانچہ اردو مثنوی کی ابتدا اور مثنوی کے تدریس کے مسائل کا حل پیش کیا ہے اس کے بعد حضرت شاہ برہان الدین جانم کی مثنوی ارشاد نامہ سے لیکر عبدل کی ابراہیم نامہ ، یوسف زلیخہ، سیف الملوک بدیع الجمال، مثنوی مینا ستونتی، قصہ بے نظیر ،خاور نامہ، پھول بن ،علی نامہ، عاشور نامہ، معجزہ انار، بوستان خیال، سوزو گداز ،حتی کہ دیاشنکر نسیم کی مثنوی گلزار نسیم کے انتخاب کے ساتھ ساتھ مثنوی نگاروں کا مختصر تذکرہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ گویا یہ جدید متن میں قدیم و جدید مثنویوں کا متوازن انتخاب ہے، جس سے نصاب میں شامل مثنوی کی قرات و تفہیم میں یقینا فائدہ ہوگا کیونکہ مشکل الفاظ کی تفہیم کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets