aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب شمالی ہند کی منظوم داستانوں پر مبنی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ اس میں شمالی ہند میں اردو مثنوی کے ساڑھے سات سو سال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان مثنویوں میں طویل داستان ہے جس میں نہ صرف اردو مثنوی بلکہ اردو شاعری کے تمام رجحانات کی تاریخ پوشیدہ ہے جس میں اردو ادب اور اردو ادیب کے ذہنی ارتقاء کا سراغ ملتا ہے۔ اس میں کل گیارہ ابواب ہیں اور ہر باب کے تحت ذیلی عناوین لگا کر تقریباً تمام ہی موضوعات کو سمیٹ لیا گیا ہے۔ کتاب کے اختتام پر ضمیمہ کے تحت شمالی ہند کی اردو مثنویوں کی مکمل فہرست دے دی گئی ہے اور اس فہرست میں مثنوی کی تاریخ، شاعر کا نام، تاریخ اور کیفیت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ کتاب کے خاتمے میں اردو مثنویات کے تعلق سے بڑی قیمتی باتیں بتائی گئی ہیں جس کا مطالعہ یقیناً قاری کے علم میں اضافہ کرے گا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets