aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر تصنیف میں جدیدیت کے نظریہ پر بہت اہم بحث کی گئی ہے۔ دراصل جدیدیت پر دو گروہ ہے۔ ان میں سے ایک گروہ جدیدیت کو روایت کا حریف بنا کر پیش کرتا ہے ۔ دوسرا گروہ جدیدیت کو مشتبہ قرار دے کر روایت پر اصرار کرتا ہے۔ غرضیکہ دونوں گروہ انہتا پسندی کے راستے پر رواں ہیں۔ مگر اس کتاب میں ان دونوں انتہا پسند نظریوں سے صرف نظر کرکے جدیدیت کو روایت کے نامیاتی تسلسل اور شعری جمالیات کے تناظر میں سمجھانے کی ایک کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ کتاب میں آٹھ ابواب ہیں اور ہر باب کے تحت کچھ ذیلی عناوین قائم کئے گئے ہیں۔ جابجا حواشی اور حوالہ جات بھی ہیں جن سے مفاہیم کو سمجھنے میں مزید آسانی پیدا ہوتی ہے۔ کتاب کو پڑھنے سے جدیدیت پر ایک مساوی نظریہ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets