Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : कलीमुद्दीन अहमद

प्रकाशक : बुक इम्पोरियम, पटना

प्रकाशन वर्ष : 1985

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शोध एवं समीक्षा

उप श्रेणियां : शायरी तन्क़ीद

पृष्ठ : 489

सहयोगी : रेख़्ता

urdu shairi par ek nazar
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

کلیم الدین احمد سے قبل ار دو میں کئی ناقد تھے اور تنقید پر بہت کچھ لکھا بھی جا چکا تھا۔مگر کلیم الدین احمد اردو تنقید کی دنیا میں جیسے ہی داخل ہوئے تو ایک زلزلہ ساآگیا ہے ۔گویا وہ اس طریقے سے داخل ہوئے جیسے کوئی مست ہاتھی شیشہ کی دکان میں داخل ہوجائے ۔ ان کی تنقید دراصل انگر یزی ادب سے مرعوبیت کے نتیجہ میں وجود میں آئی تھی جس کی وجہ سے انہیں اردو کا سارا سرمایہ حقیر اور بے وقعت سا لگا ۔ انہوں نے اردو تنقید پر بہت ہی زیادہ سخت گیری کی پھر بھی ان کی تنقید سے اردو ادب کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ۔ انہوں نے جس طرح سے تنقید کی رہنمائی کی اور اپنی اس کتاب سے جو بیش قیمت اضافہ کیا وہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا گیا ۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصہ میں کلاسیکل شعرا کی شاعر ی پر بحث ہے جس میں غزل ، قطعہ ، قصیدہ ، ہجو، مثنوی ، مرثیہ کا خصوصی ذکر ہے ۔ نظیر اکبرآبادی کو بھی خصو صی درجہ دیا ہے ۔ کتاب کے دوسرے حصے میں انجمن پنجاب کے شعرا سے فراق تک کا ذکر ہے ۔ انہوں نے اردو شاعری کی خوب تنقید کی اسی ضمن میں غزل کو ’’ نیم وحشی صنف سخن ‘‘ تک کہا اور اردو تنقید کا وجود انہیں فرضی اقلیدس کے خیالی نقطہ اور معشوق کی کمر کی طرح موہوم نظر آیا ۔ الغر ض وہ اردو کے اہم ناقد تھے او ر ان کی یہ کتاب اردو شاعری کی تنقید پر اولیت کا درجہ رکھتی ہے۔ زیر نظر کتاب حصہ اول ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए