aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جس کا عنوان ہے 'واہیات باتیں'۔ اس کتاب کے مصنف ہندستان میں اردو کے جانے مانے طنز نگار اور کالم نویس ابراہیم جلیس ہیں۔ چونکہ وہ خود بھی ایک عرصے تک اس گلیمر بھری دنیا کا حصہ رہے یوں اس کتاب کا موضوع فلمی دنیا ہے۔ جس میں انہوں مذاق ہی مذاق میں فلمی دنیا کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ قاری انگشت بدنداں رہ جائے۔ یہ مضامین ان کے شہہ پاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اس میں ان کا اسلوب کچھ ایسا ہے کہ جو لوگ فلموں سے تعلق نہیں ہیں وہ بھی انہیں اتنی ہی دلچسپی سے پڑھتے ہیں جتنا خود فلمی دنیا کے لوگ۔ ایک اچھی بات اس کتاب کی یہ بھی ہے کہ اپنے عنوان کے برعکس اس میں کچھ بھی واہیات جیسا نہیں ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets