aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "یہیں کہیں" امجد اسلام امجد کا شعری مجموعہ ہے ۔ اس مجموعہ میں امجد اسلام امجد کی آزاد نظمیں ، ماہیے، حمد ، نعت سلام اور "آس پاس" کے عنوان سے چھوٹی چھوٹی نظمیں شامل ہیں ، جن نظموں کی بنیاد بنی نوع انسان کی وہ اجتماعی دانش ہمارے آس پاس تو ہوتی ہے مگر اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے ۔اس کے علاوہ بیچ بیچ میں کچھ غزلیں بھی شامل ہیں ، تاہم اس مجموعہ میں زیادہ تر نظمیں ہی شامل ہیں ۔ان کی نظمیں اپنے موضوعات، وسعت اور اثر انگیزی کے حوالے سے الگ شناخت رکھتی ہیں- ان کی نظموں میں ایک خاص فضا ہوتی ہے جو خاص استعاروں اور اپنے اسلوب کی ندرت سے ان کی دلپذیری اور اثر انگیزی میں اضافہ کرتی ہے- اس کے علاوہ ان کی رواں اور پر تاثیر نظموں میں ایک خاص بے ساختہ پن گہری معنویت کے ساتھ رو نما ہوتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets