aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصل متن ہندی میں ہے جس کا سلیس اردو ترجمہ اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے ۔ اس کے مصنف سائنسی موضوعات پر کئی کتابیں لکھ چکے ہیں۔ اب وہ اس کتاب میں ہماری زمین سے متعلق متفرق سوالات کا مختصر تجزیہ پیش کرکے بتائیں گے کہ زمین کی حیثیت کیا ہے، زمین کیسے بنی، اس پر زندگی کا ارتقا کس طرح ہوا، بنی نوع انسان کا آغاز کب ہوا ، زمین کا مستقبل کیا ہے، ایسے بہت سے اسرار سے پردہ اٹھے گا۔ کتاب میں کل نو موضوعات ہیں اور ہر موضوع انتہائی حساس اور اہم ہے۔ کتاب کے سرورق فوٹو امریکہ میں رنگ برنگے چٹانوں کے ہیں جو کہ عجائب سے کم نہیں۔ قدیم زمانے کی ارضی تبدیلیوں نے ان حسین مناظر کی تعمیر کی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets