aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "زندگی میرے پیروں سے لپٹ جائے گی" تنویر انجم کی نثری نظموں کا مجموعہ ہے۔ تنویر انجم کراچی کی ممتاز شاعرہ ہیں، ان کے سات نثری نظموں کے مجموعے شائع ہوچکے ہیں، اور تنقید و تراجم کے میدان میں بھی ان کی خدمات اہم ہیں۔ زیر نظر کتاب میں 49 نظمیں شامل ہیں، جو مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں، تانیثی مسائل پر گفتگو کرنا شاعرہ کا پسندیدہ موضوع ہے، اس مجموعہ میں بھی عورت کی آزادی، ترقی، خود مختاری، خود اعتمادی جیسے اہم پہلو نظموں میں بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔ عورتوں کے لطیف احساسات و جذبات کی عکاسی کی گئی ہے، ماں بننے کا احساس بھی نمایاں ہے، عورتوں کے مسائل و مشکلات کو استعارتی انداز میں بخوبی بیان کیا گیا ہے، ہجرو وصال اور رومانیت بھی نظموں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، عہد حاضر کے مسائل کی بھی بخوبی عکاسی کی گئی ہے۔ کتاب کی لفظیات بھی خوب ہے، معاشرے میں رائج زبان میں نظمیں کہی گئی ہیں، جن میں انگریزی الفاظ کی بھی بخوبی استعمال کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets