Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دارالمصنفین شبلی اکیڈمی اعظم، گڑھ

2,726 کتابیں /471 رسالے

کتب خانہ: تعارف

دار المصنفین شبلی اکیڈمی ایک علمی و تحقیقی ادارہ ہے جو اعظم گڑھ میں واقع ہے۔ دارالمصنفین کے قیام کی بات علامہ شبلی نے سب سے پہلے 1910ء میں ندوۃ العلما کے اجلاس میں کی تھی۔ شبلی نے اپنی موروثی جائداد میں دارالمصنفین کی بنیاد بھی رکھ دی، تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا، لیکن ابھی وقف نامہ ہی زیرِ تحریر تھا کہ ان کا انتقال ہوگیا،  لیکن ان کے شاگردوں کے ہاتھوں یہ پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ سید سلیمان ندوی نے دارالمصنفین کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔ ملک میں اعلی مصنفین اور اہل قلم کی جماعت پیدا کرنا، بلند پایہ کتابوں کی تصنیف و تالیف اور ترجمہ کرنا، علمی ادبی کتابوں کی طبع و اشاعت کا انتظام کرنا، یہ سب دارالمصنفین کے بنیادی مقاصد تھے، یہ ادارہ اپنے مقاصد کی حصولیابی میں بہت حد تک کامیاب ثابت ہوا ہے۔ دارالمصنفین میں دارالتصنیف، دارالاشاعت، دارالطباعت، شعبہ رسالہ معارف، دارالکتب جیسے اہم شعبے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دارالمصنفین کے کتب خانہ میں عربی، فارسی، انگریزی اور اردو کی بیش بہا کتابیں اور نادر مخطوطات موجود ہیں۔ دار المصنفین کے زیر اہتمام ایک ماہنامہ معارف شائع ہوتا ہے۔ 1965ء میں دارالمصنفین کی گولڈن جوبلی منائی گئی، جس کی صدارت ڈاکٹر ذاکر حسین صدر جمہوریہ ہند نے کی تھی۔ دار المصنفین شبلی اکیڈمی کی بیشتر مطبوعات کو ریختہ نے ڈیجیٹلائز کرکے قارئین کے لئے سہولت پیدا کردی ہے، ریختہ ڈیجیٹل لائبریری سے "آواز دوست" از مختار مسعود، "بھگوت گیتا" از صلو چودھری، "تحفۃ الشعرا" از مرزا افضل بیگ خان، "چمنستان شعرا" از لکچھمی نارائن شفیق، "کلیات نشور واحدی" از نشور واحدی، "اردو ادب کی تحریکیں" از ناور صدید، "شعر العجم" از شبلی، "اردو مرثیے کا ارتقا" از مسیح الزماں، "مقالات شبلی"، "عقد ثریا" از مصحفی، مثنوی زہر عشق از مرزا شوق، دیوان زادہ از حاتم، نکات الشعرا از میر، "چندر بدن و مہیار" از مقیمی بیجاپوری، "دھرتی کی کروٹ" از فراق گورکھ پوری، "دہلوی مرثیہ گو" از علی جواد زیدی، جیسی اور بہت سی نادر و نایاب کتابیں، جبکہ "ریاض الجنہ، "اندازے، "سب رس، "فروغ اردو، جیسے رسائل آن لائن بآسانی پڑھے جاسکتے ہیں۔

...مزید پڑھئے
ترتیب بہ اعتبار فلٹر

فلٹر سارے مٹائیں

شمارہ نمبر

سارے دیکھیں

اشاعت کا سال

سارے دیکھیں

مہینہ

سارے دیکھیں

مدیر

سارے دیکھیں

ناشر

سارے دیکھیں

زبان

تکرار

سارے دیکھیں

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے