آنکھیں نم ہیں صورت پہ غم طاری ہے
آنکھیں نم ہیں صورت پہ غم طاری ہے
کس کو رخصت کرنے کی تیاری ہے
کون تمہارے دکھ میں حصہ دار بنے
سب کا اپنا دکھ ہے اور وہ جاری ہے
ماتم کرنے والے لوگوں میں دیکھو
کتنا غم ہے اور کتنی غم خواری ہے
سب کے اس میں اپنے اپنے خانے ہیں
ذہن پرانی یادوں کی الماری ہے
رو دینے میں کتنی محنت لگتی ہے
ہنس دینا تو چہرے کی فن کاری ہے
آسانی سے اپنی باتیں کہہ دینا
یہ بھی اچھی خاصی اک دشواری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.