بڑھ کر کسی سے ہاتھ ملانے نہیں گئے
بڑھ کر کسی سے ہاتھ ملانے نہیں گئے
تیور وہی ہیں اب بھی پرانے نہیں گئے
دالان اپنی چھان کے بیٹھے تمام عمر
چکر کسی محل کا لگانے نہیں گئے
جب بھی گئے تو بیٹھ گئے پاؤں کے تلے
غلطی سے بھی بڑوں کے سرہانے نہیں گئے
محفل میں تیری شور ہے میرے ہی نام کا
جانے کے بعد بھی وہ فسانے نہیں گئے
اپنے ہنر سے شمسؔ تھے جگنو تھے جو بھی تھے
فوٹو کسی کے ساتھ کھنچانے نہیں گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.