Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عید آئی تو اکثر ہم سے خوشیوں نے منہ پھیر لیا

مضطر مجاز

عید آئی تو اکثر ہم سے خوشیوں نے منہ پھیر لیا

مضطر مجاز

MORE BYمضطر مجاز

    عید آئی تو اکثر ہم سے خوشیوں نے منہ پھیر لیا

    روشنیوں کے تہواروں میں تیرگیوں نے گھیر لیا

    صبح ہوئی تو پلک جھپکتے بھول گئے ہم گو شب بھر

    دو آنکھوں سے یک بینی کا ایک سبق تا دیر لیا

    قامت اپنا سچ پوچھو تو ایسا کوئی کم بھی نہ تھا

    لیکن چار طرف سے ہم کو دراز قدوں نے گھیر لیا

    دن میں بھی ہم دیکھنے والے خواب کہاں آنکھیں پھوڑیں

    خوابوں سے پہلے ہی ہم کو تعبیروں نے گھیر لیا

    توبہ توبہ یہ بھی کوئی جینا ہے مضطرؔ صاحب

    آنکھ کہیں پہ لڑائی نہ مے پی اور نہ لطف شعر لیا

    مأخذ:

    اک سخن اور (Pg. 54)

    • مصنف: مضطر مجاز
      • ناشر: مکتبہ شعروحکمت، حیدرآباد
      • سن اشاعت: 1994

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے