فراق میں جو ترے لطف انتظار نہ ہو
فراق میں جو ترے لطف انتظار نہ ہو
تو دل کا خون بھی دامن پہ لالہ کار نہ ہو
جنون شوق یہ کہتا ہے اس جگہ چلئے
جہاں یہ مسئلۂ جبر و اختیار نہ ہو
عدم کے پردے بھی کرنا ہیں چاک چاک مجھے
یہ سوچتا ہوں انہیں میرا انتظار نہ ہو
کریں نہ آرزو اس کی تو کیا کریں ثاقبؔ
ہجوم شوق میں جب دل پہ اختیار نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.