ہستی کا سراغ لگ چکا ہے
اک اور دماغ لگ چکا ہے
نفرت کا بیج بونے والو
دیکھو یہاں باغ لگ چکا ہے
جو دیکھے وہ دیکھے مسخ چہرہ
آئینے پہ داغ لگ چکا ہے
اب ڈھونڈو نشان تیرگی کا
اب ہاتھ چراغ لگ چکا ہے
ہونٹوں پہ ہے ثبت عکس قاتل
آنکھوں سے ایاغ لگ چکا ہے
پاس ناموس کرتے کرتے
ناموس پہ داغ لگ چکا ہے
اب جینا زیاں ہے زندگی کا
دل سوئے فراغ لگ چکا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.