خلوص چہروں سے ہے نمایاں تو پھر نظر بد گمان کیوں ہے
![سید مظفر احمد ضیا سید مظفر احمد ضیا](https://rekhta.pc.cdn.bitgravity.com/Images/Shayar/round/syed-muzaffar-ahmad-ziya.png)
خلوص چہروں سے ہے نمایاں تو پھر نظر بد گمان کیوں ہے
سید مظفر احمد ضیا
MORE BYسید مظفر احمد ضیا
خلوص چہروں سے ہے نمایاں تو پھر نظر بد گمان کیوں ہے
بتا کہ بیگانگی کا عالم مرے ترے درمیان کیوں ہے
یہاں وفا کی نہ قدر و قیمت نہ آشنائے وفا ہے کوئی
مجھے وفا کا صلہ ملے گا یہ میرے دل میں گمان کیوں ہے
کبھی نہ میں اس طرف سے گزرا نہ میرا دست طلب ہی پھیلا
تو پھر یہ راہ طلب میں آخر مرے قدم کا نشان کیوں ہے
ہر ایک در پر جبیں جھکانا تجھے مبارک مگر یہ سن لے
جو تجھ میں خودداریاں نہیں ہیں تو عشق کی آن بان کیوں ہے
بہت دنوں میں اماں ملی ہے خود اپنے سائے میں آ کے مجھ کو
یہ سوچتا ہوں کہ گھر کے باہر کسی طرف سائبان کیوں ہے
نہ ان کا جلوہ نہ ان کی یادیں نہ ان کا چہرہ نہ ان کا پرتو
دماغ رہ رہ کے پوچھتا ہے مکیں نہیں تو مکان کیوں ہے
کوئی تو اس میں فریب ہوگا جسے ضیاؔ میں سمجھ نہ پایا
نہ جانے کب سے یہ سوچتا ہوں وہ اس قدر مہربان کیوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.