کسی کا جھوٹا کسی کا سچا خیال لڑکی
کسی کا جھوٹا کسی کا سچا خیال لڑکی
تمہیں ہو یعنی کہ وجہ ہجر و وصال لڑکی
ہے عشق تم سے یہی کہا ہے یہی کہیں گے
جو بارہا بھی کرو گی ہم سے سوال لڑکی
پڑے ہیں پھیکے یہ چاند تارے بھی اس کے آگے
کہاں سے لائی ہو تم یہ حسن و جمال لڑکی
ہے راہ مشکل تمہیں مگر ہارنا نہیں ہے
یقین جانو بنو گی اک دن مثال لڑکی
بلندیوں پر ذرا تکبر سے دور رہنا
وگرنہ یہ ہی بنے گا وجہ زوال لڑکی
تمہیں پتا ہے ہمارے دل میں تمہارے جیسی
طویل عرصے سے رہتی ہے اک غزال لڑکی
اگر کبھی ہم بچھڑ گئے تو تمہیں بھی ہوگا
بتاؤ نا کیا کوئی بھی غم یا ملال لڑکی
اسدؔ نے تم پر غزل مکمل اتار تو دی
یہ دیکھ لینا کہ ہو نہ جائے وبال لڑکی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.