موسم خار یا بہار میں ہے
موسم خار یا بہار میں ہے
زندگی تیرے اختیار میں ہے
جیت کر یہ مجھے ہوا احساس
زندگی کا مزا تو ہار میں ہے
پیار کی باتیں لوگ بھول گئے
اب ہر اک شخص انتشار میں ہے
اب کسی پر یقین ہو کیسے
جس کو دیکھو وہ لوٹ مار میں ہے
آج کہہ دینا تم سلیمؔ اس سے
جو بھی اس قلب بےقرار میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.