Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نرم فضا کی کروٹیں دل کو دکھا کے رہ گئیں

فراق گورکھپوری

نرم فضا کی کروٹیں دل کو دکھا کے رہ گئیں

فراق گورکھپوری

MORE BYفراق گورکھپوری

    نرم فضا کی کروٹیں دل کو دکھا کے رہ گئیں

    ٹھنڈی ہوائیں بھی تری یاد دلا کے رہ گئیں

    شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداس

    دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

    مجھ کو خراب کر گئیں نیم نگاہیاں تری

    مجھ سے حیات و موت بھی آنکھیں چرا کے رہ گئیں

    حسن نظر فریب میں کس کو کلام تھا مگر

    تیری ادائیں آج تو دل میں سما کے رہ گئیں

    تب کہیں کچھ پتہ چلا صدق و خلوص حسن کا

    جب وہ نگاہیں عشق سے باتیں بنا کے رہ گئیں

    تیرے خرام ناز سے آج وہاں چمن کھلے

    فصلیں بہار کی جہاں خاک اڑا کے رہ گئیں

    پوچھ نہ ان نگاہوں کی طرفہ کرشمہ سازیاں

    فتنے سلا کے رہ گئیں فتنے جگا کے رہ گئیں

    تاروں کی آنکھ بھی بھر آئی میری صدائے درد پر

    ان کی نگاہیں بھی ترا نام بتا کے رہ گئیں

    اف یہ زمیں کی گردشیں آہ یہ غم کی ٹھوکریں

    یہ بھی تو بخت خفتہ کے شانے ہلا کے رہ گئیں

    اور تو اہل درد کون سنبھالتا بھلا

    ہاں تیری شادمانیاں ان کو رلا کے رہ گئیں

    یاد کچھ آئیں اس طرح بھولی ہوئی کہانیاں

    کھوے ہوئے دلوں میں آج درد اٹھا کے رہ گئیں

    ساز نشاط زندگی آج لرز لرز اٹھا

    کس کی نگاہیں عشق کا درد سنا کے رہ گئیں

    تم نہیں آئے اور رات رہ گئی راہ دیکھتی

    تاروں کی محفلیں بھی آج آنکھیں بچھا کے رہ گئیں

    جھوم کے پھر چلیں ہوائیں وجد میں آئیں پھر فضائیں

    پھر تری یاد کی گھٹائیں سینوں پہ چھا کے رہ گئیں

    قلب و نگاہ کی یہ عید اف یہ مآل قرب و دید

    چرخ کی گردشیں تجھے مجھ سے چھپا کے رہ گئیں

    پھر ہیں وہی اداسیاں پھر وہی سونی کائنات

    اہل طرب کی محفلیں رنگ جما کے رہ گئیں

    کون سکون دے سکا غم زدگان عشق کو

    بھیگتی راتیں بھی فراقؔ آگ لگا کے رہ گئیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نامعلوم

    نامعلوم

    RECITATIONS

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    نعمان شوق

    نرم فضا کی کروٹیں دل کو دکھا کے رہ گئیں نعمان شوق

    مأخذ :
    • کتاب : Gul-e-Naghma (Pg. 64)
    • Author : Firaq Gorakhpuri
    • مطبع : Maktaba Farogh-e-urdu Matia Mahal Jama Masjid Delhi (2006)
    • اشاعت : 2006

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے