قریب بھی تو نہیں ہو کہ آ کے سو جاؤ
قریب بھی تو نہیں ہو کہ آ کے سو جاؤ
ستاروں جاؤ کہیں اور جا کے سو جاؤ
تھکن ضروری نہیں رات بھی ضروری نہیں
کوئی حسین بہانہ بنا کے سو جاؤ
کہانیاں تھی وو راتیں کہانیاں تھے وو لوگ
چراغ گل کرو اور بجھ بجھا کے سو جاؤ
طریق کار بدلنے سے کچھ نیا ہوگا
جو دور ہے اسے نزدیک لا کے سو جاؤ
خسارے جتنے ہوئے ہیں وو جاگنے سے ہوئے
سو ہر طرف سے صدا ہے کے جا کے سو جاؤ
یہ کار شعر بھی اک کار خیر جیسا ہے
کے طاق طاق جلو لو بڑھا کے سو جاؤ
اداس رہنے کی عادت بہت بری ہے تمہیں
لطیفے یاد کرو ہنس ہنسا کے سو جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.