شمع پر شمع جلاتی ہوئی ساتھ آتی ہے
شمع پر شمع جلاتی ہوئی ساتھ آتی ہے
رات آتی ہے کہ یادوں کی برات آتی ہے
اک ذرا کوچۂ جاناں میں ٹھہر جا اے موت
خیر مقدم کے لیے میری حیات آتی ہے
پھیر لیتے ہیں نگاہیں ترے پیاسے ہنس کر
جام پر جام لیے موج فرات آتی ہے
قصۂ دیر و حرم اور سے پوچھو لوگو
ہم تو شاعر ہیں ہمیں پیار کی بات آتی ہے
ہوشیار اے دل بیتاب کہ مقتل ہے قریب
آخری منزل تسلیم و ثبات آتی ہے
جگمگاتے ہوئے محلوں کی طرف تو دیکھو
ان کی دنیا میں دن آتا ہے کہ رات آتی ہے
جس سے بن جاتی ہے بگڑی ہوئی قسمت اے دوست
ایسی تدبیر بھی تقدیر سے ہاتھ آتی ہے
تشنہ کامان محبت سے کہو صبر کریں
موت ہاتھوں میں لیے آب حیات آتی ہے
مسکراہٹ نہیں آتی لب ساقی پہ شمیمؔ
غم دوراں کے لیے صبح نجات آتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.