Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ستم ہی کرنا جفا ہی کرنا نگاہ الفت کبھی نہ کرنا

داغؔ دہلوی

ستم ہی کرنا جفا ہی کرنا نگاہ الفت کبھی نہ کرنا

داغؔ دہلوی

MORE BYداغؔ دہلوی

    ستم ہی کرنا جفا ہی کرنا نگاہ الفت کبھی نہ کرنا

    تمہیں قسم ہے ہمارے سر کی ہمارے حق میں کمی نہ کرنا

    ہماری میت پہ تم جو آنا تو چار آنسو بہا کے جانا

    ذرا رہے پاس آبرو بھی کہیں ہماری ہنسی نہ کرنا

    کہاں کا آنا کہاں کا جانا وہ جانتے ہی نہیں یہ رسمیں

    وہاں ہے وعدے کی بھی یہ صورت کبھی تو کرنا کبھی نہ کرنا

    لیے تو چلتے ہیں حضرت دل تمہیں بھی اس انجمن میں لیکن

    ہمارے پہلو میں بیٹھ کر تم ہمیں سے پہلو تہی نہ کرنا

    نہیں ہے کچھ قتل ان کا آساں یہ سخت جاں ہیں برے بلا کے

    قضا کو پہلے شریک کرنا یہ کام اپنی خوشی نہ کرنا

    ہلاک انداز وصل کرنا کہ پردہ رہ جائے کچھ ہمارا

    غم جدائی میں خاک کر کے کہیں عدو کی خوشی نہ کرنا

    مری تو ہے بات زہر ان کو وہ ان کے مطلب ہی کی نہ کیوں ہو

    کہ ان سے جو التجا سے کہنا غضب ہے ان کو وہی نہ کرنا

    ہوا اگر شوق آئنے سے تو رخ رہے راستی کی جانب

    مثال عارض صفائی رکھنا برنگ کاکل کجی نہ کرنا

    وہ ہی ہمارا طریق الفت کہ دشمنوں سے بھی مل کے چلنا

    یہ ایک شیوہ ترا ستم گر کہ دوست سے دوستی نہ کرنا

    ہم ایک رستہ گلی کا اس کی دکھا کے دل کو ہوئے پشیماں

    یہ حضرت خضر کو جتا دو کسی کی تم رہبری نہ کرنا

    بیان درد فراق کیسا کہ ہے وہاں اپنی یہ حقیقت

    جو بات کرنی تو نالہ کرنا نہیں تو وہ بھی کبھی نہ کرنا

    مدار ہے ناصحو تمہیں پر تمام اب اس کی منصفی کا

    ذرا تو کہنا خدا لگی بھی فقط سخن پروری نہ کرنا

    بری ہے اے داغؔ راہ الفت خدا نہ لے جائے ایسے رستے

    جو اپنی تم خیر چاہتے ہو تو بھول کر دل لگی نہ کرنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے