تعلقات چٹختے ہیں ٹوٹ جاتے ہیں
تعلقات چٹختے ہیں ٹوٹ جاتے ہیں
جب ہم خلوص و محبت کو آزماتے ہیں
خوشی کا ایک نیا زاویہ ابھرتا ہے
ہم اپنے بچوں سے جس وقت ہار جاتے ہیں
شغف ہے خوب روایات رفتگاں سے مگر
ہم عہد نو کے ترانے بھی گنگناتے ہیں
اداس شب بھی اماوس کی مسکراتی ہے
جو قمقمے سے نگاہوں میں جگمگاتے ہیں
ہمارے بیچ جو دیوار اٹھ رہی ہے شفاؔ
چلو کہ مل کے اسے آج ہم گراتے ہیں
- کتاب : Khat-e-abyaz (Pg. 63)
- Author : Shifa Kajganvi
- مطبع : Shivna Prakashan (M.P.)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.