زمین تنگ ہے یا رب کہ آسمان ہے تنگ
زمین تنگ ہے یا رب کہ آسمان ہے تنگ
یہ کیا کہ بندوں پہ پیہم تیرا جہان ہے تنگ
مرے سوال کا کوئی جواب کیا دیتا
کہ تیرے شہر میں ہر شخص کی زبان ہے تنگ
کروں تو کیسے کروں حرف مدعا آغاز
غزل کے واسطے لفظوں کا آسمان ہے تنگ
فضا میں اڑتے پرندے کی خیر ہو یا رب
کہ اس کا تیر بڑا ہے مگر کمان ہے تنگ
نظام نو میں نئے تجربات کیسے کریں
دل و دماغ کی ہر شخص کے اڑان ہے تنگ
مرے خدا اسے آزاد کر یہ اچھا ہے
حصار جسم میں ہر وقت میری جان ہے تنگ
اگرچہ خود وہ بہت تنگ ذہن و دل ہے مگر
امیر شہر کو دنیا کا ہر مکان ہے تنگ
پرندے چیخ رہے ہیں یہ کس کی ہجرت پر
یہ کس کے واسطے یا رب تیرا جہان ہے تنگ
سکوں نواز ہیں ٹوٹی حویلیاں لیکن
یہ اور بات کہ شیشے کا بھی مکان ہے تنگ
کسے سناؤں میں اپنی شکست کا قصہ
وہ لفظ اور وہ لہجہ وہ داستان ہے تنگ
- کتاب : Gubar-e-shams (Pg. 70)
- Author : Shams Ramzi
- مطبع : Urdu Tahzeeb, Delhi (1997)
- اشاعت : 1997
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.