Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

(۲۶) اس گل باغ امامت کے ہیں پھول

میر تقی میر

(۲۶) اس گل باغ امامت کے ہیں پھول

میر تقی میر

MORE BYمیر تقی میر

    اس گل باغ امامت کے ہیں پھول

    آبیاری جن کی کرتی تھی بتول

    سو تن نازک پہ اس کے خاک دھول

    دیدنی ہے رنگ صحبت یا رسولؐ

    نوگل اس گلزار کے مرجھا گئے

    پودھے پامالی میں سارے آگئے

    جور کے آرے شجر سب کھا گئے

    جاے گلبن سبز و خرم ہیں ببول

    شامیوں کے ظلم سے ہوکر ہلاک

    ان نے جانی نہ کسو کی مشت خاک

    دھوپ میں جلتا رہا وہ جسم پاک

    سایہ پرور کو گئے تم اپنے بھول

    اب نہیں ہے برگ و بار و بر کا نام

    خار غنچے ہو رہے ہیں گام گام

    سیر کر ٹک جور کے تیشوں کا کام

    کچھ نہ چھوڑا کیا فروع و کیا اصول

    پھر گئی کیا آہ یک باری ہوا

    اڑ گئے سب طائران خوش نوا

    کیا زمانے نے ستم رکھا روا

    جاے بلبل زاغ بیٹھے پھول پھول

    ظالماں پژمردہ گل سب کر گئے

    خار و خس سے گلستاں اب بھر گئے

    آدمی کی جنس یعنی مرگئے

    باغ جنگل ہو گیا پھرتے ہیں غول

    الغرض میداں میں شہ مارا گیا

    دار و دستہ قتل ہو سارا گیا

    عابدیں کا یاور و یارا گیا

    کرتے ہیں کیا کیا فضولی اب فضول

    دیکھ ناچار ان نے کی کیا کیا گئی

    یار و یاور موت سب کو آگئی

    بیٹے اور بھائی سبھوں کو کھا گئی

    کس قدر تیغ ستم بھی تھی اکول

    جس کا نانا رحمت للعالمیں

    باپ جس کا وہ امیرالمومنیں

    خود امام برحق دین مبیں

    تس کو ماریں یہ ظلوم و یہ جہول

    پھر وہ مارا جائے یوں بیکس غریب

    نے کوئی جس کا رہے یار و حبیب

    کیونکے ہووے مشت خاک اس کو نصیب

    فاتحہ دے کون آکر کیسے پھول

    داد چاہیں کیا شہ مقبول کی

    لاش لے جاویں کہاں مقتول کی

    اصل ہے معلوم اس مجہول کی

    ہے جو حاکم رد خلق و ناقبول

    نوزدہ سالہ پسر اک رشک ماہ

    لوٹتا تھا خاک و خوں میں پیش شاہ

    ہو جہاں کیونکر نہ آنکھوں میں سیاہ

    اس جگرپارے کے تیں برچھی کی ہول

    اک پسر شش ماہہ لاگا جس کے تیر

    خوں ہوا جس سے دل برنا و پیر

    ہوگا جس کا پارۂ دل وہ صغیر

    اس کے دل میں کیسی اٹھتی ہوگی سول

    لوٹ کرتے ہیں تو کچھ تقصیر پر

    غیر یوں آتے تھے خرد و پیر پر

    جیسے جاتے ہیں کھٹن جاگیر پر

    گھر نبیؐ کا ان کی گویا تھی تیول

    زور دکھلانے کا کچھ حاصل نہ تھا

    قافیہ یہ مرثیہ قابل نہ تھا

    غم سے پھر مجھ کو دماغ و دل نہ تھا

    ورنہ دیتا بات کو میں اور طول

    تھا غرض شاداب کیا یہ گلستاں

    پھول گل تھے رنگ رنگ اس میں عیاں

    آگئی یک بار اس پر یوں خزاں

    کل جو تھے غنچے ہوئے ہو کر ملول

    یہ چمن جو سبز با خرم رہا

    خوبی و رونق ہی کا ہمدم رہا

    ہر گل و بوٹے پر اک عالم رہا

    حظ روحی اس سے ہوتا تھا حصول

    ہوگیا ہے سو وہ اب ماتم کا گھر

    جھڑ پڑے اس کے گل تر خاک پر

    دیکھیے اودھر تو خوں ہووے نظر

    درد و غم بن کچھ نہیں ہوتا وصول

    درد دل اے میرؔ کب تک بس خموش

    ہوگیا احباب کو تو درد گوش

    کشتہ ہیں اس واقعے کے اہل ہوش

    مردہ ہیں اس سانحے کے ذی عقول

    مأخذ :
    • کتاب : kulliyat-e-miir-Vol 2

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے