Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

قسم اس بدن کی

زاہد حسن

قسم اس بدن کی

زاہد حسن

MORE BYزاہد حسن

    قسم اس بدن کی

    اور قسم اس بدن پر کھلے پھولوں کی

    رت بہار کی ہے اور ہوا کی رانوں میں مہک کھلی ہے

    اب تک۔۔۔

    بریزئیر میں تنی ان چھاتیوں سے

    پرندے اپنی چونچوں میں شیر بھر کے لاتے ہیں

    اور محبت کی ابدیت کے گیت گاتے ہیں۔''

    لے میں جن کی حرارت ان شبوں کی ہے

    گزریں جو قربت میں تیرے بدن کی

    گہری آنکھوں والی غم گسار شبیں

    بطن میں جن کے صدیاں گونجتی تھیں

    لیکن۔۔۔ ابدیت کس کو تھی

    ماسوا اس لہراتی جنبش کے

    (جیسے تان پورے پہ غیر ارادتاً پڑ گئی ہو)

    اور تا دیر درد میں ڈوبی آواز

    تیرے بدن سے ابھرتی تھی

    یہ درد کیا تھا؟

    کہ ہر صبح لذت جس کی لبوں پہ

    پپڑیوں کی مانند جمی ہوتی

    تیرے لبوں پہ

    میرے لبوں پہ

    بہار بہت تھی چار سو باغوں میں

    اور سڑکوں کی ویرانی میں

    شامیں جو ایستادہ تھیں

    دیواروں کی مانند ہمارے مابین تنی رہیں

    تاریک شبوں میں جب

    سرما کی تیز ہوائیں چلتی تھیں

    اداسی تیری پنڈلیوں میں سرسراتی تھی

    تیرے کانپتے بدن کی خوشبو

    لہریے لیتی سرشاری میں

    یوں ڈوبتی ابھرتی تھی

    گویا۔۔۔!

    اور میری انگلیوں کی پوروں میں سلگتی تھی جو آگ

    تیری چھاتیوں کی گولائیوں کو ماپتی

    پیمائش تیرے بدن کی تھی

    پیمائش زندگی کی

    دن بیت گئے!!

    اور خواب ہمارے اپنے اپنے بدن کنارے

    جلتے رہے چراغوں کی طرح

    اور میں کہ اب تک

    یاد کے پیڑوں سے محبتوں کے پھول چن چن کر

    دل کے طشت میں دھرتا جاؤں

    تیری موجودگی کی طلب میں

    مأخذ :
    • کتاب : Jalta Hai Badan (Pg. 48)
    • Author : Zahid Hasan
    • مطبع : Apnaidara, Lahore (2002)
    • اشاعت : 2002

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے