Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فیس بک

شوکت جمال

فیس بک

شوکت جمال

MORE BYشوکت جمال

    تھے محلے میں ہی بس دو چار دوست

    انگنت ہیں اب سمندر پار دوست

    فیس بک کی ہیں کرم فرمائیاں

    ساری دنیا میں ہیں واقف کار، دوست

    ان میں کچھ نادار کچھ خوش حال ہیں

    کچھ ہیں دنیا دار کچھ دیں دار دوست

    صاحب کردار ہیں ان میں کئی

    ہیں مگر وہ بھی جو ہیں فنکار دوست

    فیس بک سے ہی مجھے حاصل ہوئے

    جب ہوئے جتنے ہوئے درکار دوست

    دوست کچھ ملتے ہیں مجھ کو محو خواب

    بیشتر لیکن ہیں شب بیدار دوست

    حال دل لکھتے ہیں میرے پیج پر

    اور سمجھتے ہیں مجھے غم خوار دوست

    شاعری سے ہے شغف تو رات دن

    داد مانگیں بھیج کر اشعار دوست

    بحث چھڑ جائے سیاست پر اگر

    بے تکی کرتے ہیں پھر تکرار دوست

    ہو اگر کوئی ولادت یا وفات

    فیس بک سے بھیجتے ہیں تار دوست

    کرنا ہے لائیک مجھے ہر پوسٹ کو

    چوک ہو جائے تو ہیں خونخوار دوست

    فیس بک کو کھولیے جس وقت بھی

    گھیر لیتے ہیں گل و گلزار دوست

    فیس بک ہی آج کل چوپال ہے

    چوک پر ملتے کہاں ہیں چار دوست

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے