مصطفی علی بیگ 11 اکتوبر 1936 کو حیدر آباد کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1958 میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔ ’’زندہ دالان حیدرآباد‘‘ کے بانیان میں سے ایک ہیں۔ مزاحیہ شاعر اور خاکہ نگار کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ ’’اینگلو اردو‘‘ کے معروف شاعر ہیں۔ ریڈیو کے اکثر پروگراموں میں حصہ لیا کرتے تھے، نہایت بذلہ سنج اور نفیس شخصیت کے مالک بیگ صاحب حیدر آباد کی ادبی محفلوں کی جان ہیں۔ آندھرا پردیش ویر ہاؤسنگ کارپوریشن کے جنرل منیجر رہے۔ فائن آرٹس اکیڈمی حیدر آباد سے بھی وابستہ ہیں۔ آپ کا شعری مجموعہ ’’آئی ایم سوری‘‘ مزاحیہ شاعری کا بہترین مرقع ہے۔