aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mask"
کیوں مری شکل پہن لیتا ہے چھپنے کے لیےایک چہرہ کوئی اپنا بھی خدا کا ہوتا
بھولی صورت ہے باتیں ہیں بھولی منہ میں کچھ ہے مگر دل میں کچھ ہےلاکھ چہرا سہی چاند جیسا دل کے کالوں سے اللہ بچائے
قیامت کے دیوانے کہتے ہیں ہم سےچلو ان کے چہرے سے پردہ ہٹا دیں
میں ثابت کس طرح کرتا کہ ہر آئینہ جھوٹا ہےکئی کم ظرف چہروں کو اتر جانے کی جلدی تھی
وہ چہرہ ایک تصور بھی ہے حقیقت بھیدریچہ بند بھی ہوتا ہے وا بھی ہوتا ہے
دل روتا ہے چہرا ہنستا رہتا ہےکیسا کیسا فرض نبھانا ہوتا ہے
ہم اپنے چہرے سے پردہ اٹھا تو دیں لیکنغریب چاند ستاروں کا حال کیا ہوگا
اپنے ہاتھوں سے خنجر چلا کر کتنا معصوم چہرہ بنا کراپنے کاندھوں پہ اب میرے قاتل میری میت اٹھائے ہوئے ہیں
ہم جو کچھ ہیں ہم جیسے ہیں ویسے ہی دکھائی دیتے ہیںچہرے پہ بھبھوت نہیں ملتے کبھی کالے بال نہیں کرتے
دفعتاً سرک جانا چہرے سے نقاب اس کاچاند کے ابھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books