aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آفتاب"
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیںوہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
وہ یوں ملا تھا کہ جیسے کبھی نہ بچھڑے گاوہ یوں گیا کہ کبھی لوٹ کر نہیں آیا
گل غنچے آفتاب شفق چاند کہکشاںایسی کوئی بھی چیز نہیں جس میں تو نہ ہو
وہ چاندنی میں پھرتے ہیں گھر گھر یہ شور ہےنکلا ہے آفتاب شب ماہتاب میں
نہ جانے کتنے چراغوں کو مل گئی شہرتاک آفتاب کے بے وقت ڈوب جانے سے
سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہنکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ
ذرہ سمجھ کے یوں نہ ملا مجھ کو خاک میںاے آسمان میں بھی کبھی آفتاب تھا
ہے کائنات کو حرکت تیرے ذوق سےپرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے
کچھ اور طرح کی مشکل میں ڈالنے کے لیےمیں اپنی زندگی آسان کرنے والا ہوں
لوگ کس کس طرح سے زندہ ہیںہمیں مرنے کا بھی سلیقہ نہیں
عشق میں یہ مجبوری تو ہو جاتی ہےدنیا غیر ضروری تو ہو جاتی ہے
لاکھ آفتاب پاس سے ہو کر گزر گئےہم بیٹھے انتظار سحر دیکھتے رہے
ابھی دلوں کی طنابوں میں سختیاں ہیں بہتابھی ہماری دعا میں اثر نہیں آیا
حال ہمارا پوچھنے والےکیا بتلائیں سب اچھا ہے
ہمارا دور اندھیروں کا دور ہے لیکنہمارے دور کی مٹھی میں آفتاب بھی ہے
موم کی سیڑھی پہ چڑھ کر چھو رہے تھے آفتابپھول سے چہروں کو یہ کوشش بہت مہنگی پڑی
بدل رہے ہیں زمانے کے رنگ کیا کیا دیکھنظر اٹھا کہ یہ دنیا ہے دیکھنے کے لیے
پیری میں ولولے وہ کہاں ہیں شباب کےاک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے
کسی طرح تو گھٹے دل کی بے قراری بھیچلو وہ چشم نہیں کم سے کم شراب تو ہو
ترے افق پہ سدا صبح جگمگاتی رہےجہاں پہ میں ہوں وہاں شام ہونے والی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books