aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بچے"
گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیںکسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے
فرشتے آ کر ان کے جسم پر خوشبو لگاتے ہیںوہ بچے ریل کے ڈبوں میں جو جھاڑو لگاتے ہیں
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچےبیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غبارے بچے
شام کو جس وقت خالی ہاتھ گھر جاتا ہوں میںمسکرا دیتے ہیں بچے اور مر جاتا ہوں میں
چپ چاپ بیٹھے رہتے ہیں کچھ بولتے نہیںبچے بگڑ گئے ہیں بہت دیکھ بھال سے
بچے فریب کھا کے چٹائی پہ سو گئےاک ماں ابالتی رہی پتھر تمام رات
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریںبچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
بچے میری انگلی تھامے دھیرے دھیرے چلتے تھےپھر وہ آگے دوڑ گئے میں تنہا پیچھے چھوٹ گیا
ہم ترے شوق میں یوں خود کو گنوا بیٹھے ہیںجیسے بچے کسی تہوار میں گم ہو جائیں
اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئےیہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پالے نہ گئے
کالج کے سب بچے چپ ہیں کاغذ کی اک ناؤ لیےچاروں طرف دریا کی صورت پھیلی ہوئی بیکاری ہے
فقط مال و زر دیوار و در اچھا نہیں لگتاجہاں بچے نہیں ہوتے وہ گھر اچھا نہیں لگتا
کھلونوں کی دکانوں کی طرف سے آپ کیوں گزرےیہ بچے کی تمنا ہے یہ سمجھوتا نہیں کرتی
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
دل بھی اک ضد پہ اڑا ہے کسی بچے کی طرحیا تو سب کچھ ہی اسے چاہئے یا کچھ بھی نہیں
میں نے ہاتھوں سے بجھائی ہے دہکتی ہوئی آگاپنے بچے کے کھلونے کو بچانے کے لیے
وہ لمحہ جب مرے بچے نے ماں پکارا مجھےمیں ایک شاخ سے کتنا گھنا درخت ہوئی
کھلونوں کی دکانو راستا دومرے بچے گزرنا چاہتے ہیں
کھلونوں کے لئے بچے ابھی تک جاگتے ہوں گےتجھے اے مفلسی کوئی بہانہ ڈھونڈ لینا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books